آسٹریلیا چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا، گھر کے شیر بھارت کو احمد آباد میں عبرت ناک شکست ٹ ریوس ہیڈ کی شاندار سنچری، لبسشین کی نصف سنچری Video Link 👆 احمد آباد (اردو خبر ۔ 19 نومبر 2023ء ) آسٹریلیا چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا ،گھر کے شیر بھارت کو احمد آباد میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے 241 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو مشکلات کا سامنا ہے اور صرف 47 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنالیے ہیں۔ آسٹریلیا کی اننگز کی شروعات ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے کی۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 16 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 41 کے مجموعی اسکور پر کینگروز کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 15 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔ (جاری ہے) کے مجموعی سکور پر سٹیو سمتھ بھی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم...